جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سینیٹر سراج الحق نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر دکھ اور افسو س اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا خادم حسين رضوی کا انتقال بڑا نقصان ہے تاہم مولانا خادم حسين رضوی کے بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہتحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ علامہ صاحب کے اہل خانہ اور تحریک لبیک کے کارکنان و ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے حضور ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
