Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی نائیجر کے وزیر اعظم سے ملاقات

Now Reading:

وزیر خارجہ کی نائیجر کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر خارجہ نے نائیجر کے طلباء کے لیے 200 وظائف، نائیجر پاکستان صحت راہداری کی تشکیل سمیت زراعت، آبپاشی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت کی پیشکش کر دی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے47واں وزارتی کونسل اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجر کے وزیراعظم برجی رافینی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے نائیجر کی میزبانی میں 47ویں او آئی سی وزارتی کونسل اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے او آئی سی میں مسئلہ کشمیر پر مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

شاہ محمود نے کہا پاکستان، نائیجر سیلاب متاثرین کیلئے امداد، طلباء کیلئے 200 وظائف اور زراعت، آبپاشی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے نائیجر کی معاونت کرے گا۔

وزیر خارجہ کی نائجر کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے “نائیجر پاکستان صحت راہداری” کی تشکیل کی پیشکش کی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم نائیجر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے نائیجر کے وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے، نائیجر تعمیر و ترقی میں پاکستانی کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر