
کراچی شہر میں واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پروونشل کورآرڈینیشن اینڈ امپلیمنٹیشن کمیٹی ( پی سی آئی سی ) کراچی کی ڈیوپلمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں کراچی میں واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران والیمین والے سسٹم کو بہتر کرنے، غیر قانونی کنکشن ختم کرنے اور ہائیڈرنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کے ۔ فور پروجیکٹ کی تمام رکاوٹیں دور کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ڈی جی پی پی پی کو ہدایت کی گئی کہ کراچی سائوتھ اور حب واٹر سسٹم کو پی پی پی موڈ پر شروع کرنے کے لیے پلان بنائیں۔
علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ ایس تھری پروجیکٹ کو ریوائز کرے گا اور کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ گھوسٹ ملازمین سے نجات حاصل کریں تاکہ کے ایم سی کو ایک بہترین ادارہ بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News