
صوبائی دارالحکومت لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبے پہ 3 ارب روپے 55 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ابتدائی طور پر مختلف روٹس پر 50 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
بسیں چین سے درآمد ہوں گی اور ایک بس کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہو گی۔ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے سالانہ آپریشنل اخراجات کی مد میں 23 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
الیکٹرک بسوں کو چارج کرنے کے لیے 7 الیکٹرک اسٹیشن لگائے جائیں گے جن کی کی تعمیراتی لاگت 7 کروڑ روپے ہو گی۔
ریلوے اسٹیشن سے واپڈا ٹاؤن روٹ پر 12 بسیں چلائی جائیں گی،ریلوے اسٹیشن سے صدر کے روٹ پر 4 بسیں چلائی جائیں گی اور شالامار باغ سے پیکجز مال کے روٹ پر 7 بسیں چلائی جائیں گی۔
ٹھوکرنیاز بیگ سے براستہ کینال جلوموڑ 13 الیکٹرک بسیں چلیں گی، چوبرجی چوک سے شوکت خانم اسپتال روٹ پر 9 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور بھاٹی چوک سے سرور روڈ روٹ پر 5 بسیں چلائی جائیں گی۔
ہر بس اپنے روٹ پر 100 کلو میٹر سے زائد سفر کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News