Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور مصر اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں، اسد قیصر

Now Reading:

پاکستان اور مصر اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا  ہے کہ  پاکستان اور مصر اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق محمود دہروگ  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک میں قریبی رابطوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ  پاکستان اور مصر  کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اورتاریخ  کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی  نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں اسلامی برادر ممالک کے  مابین  باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ   پاکستان اور مصر اہم علاقائی و   عالمی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ  پاکستان مصر  کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔دونوں ممالک میں تجارت  کےحجم میں اضافے کے وافر مواقع موجود ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک میں قریبی اقتصادی تعاون دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے۔اتحاد بین المسلمین اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے نا گزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں اسلامو فوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ اسلامو فوبیا کے خاتمے کےلیے اسلامی ممالک کو ایک مشترکہ لائحہ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ  فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے  پوری اسلامی دنیا کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دنیامیں پائیدار امن کے قیام کےلیے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مذہبی اسکالرز  کے مابین مکالمہ ضروری ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے الازہر  یونیورسٹی مصر  کے  صدر ڈاکٹر محمد حسین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Advertisement

مصری سفیر نے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔  مصر پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مصری سفیر نے کہا کہ اسلاموفوبیاکے تدارک کے لیے مغرب میں اسلامی تعلیمات کی اشاعت ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے  استعمال کے ذریعے دنیا میں اسلام  کےحقیقی اور  پرامن  تشخص کو اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیاکے خاتمے کے لیے مذہبی اسکالرز ، مشائخ اور علما کا کردار کلیدی اہمیت کا  حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر