امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق کی والدہ کچھ عرصہ سے سخت علیل تھیں اور پشاور کے اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج وہ انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ کل 11:30 بجے ادا کی جائے گی تاہم نماز جنازہ آبائی علاقے ثمر باغ ضلع دیر پائین میں ادا کی جائیگی۔
بعد ازاں اپنے تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا سینیٹر سراج الحق اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، اللّہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صفر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
