
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے جاپانی سفیر کونینوری متسودا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک جاپان باہمی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات میں جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تھینک ٹینک کے اشتراک کو مضبوط کرنے کے لیے تجاویز دی جبکہ افغانستان اور پاکستان میں علاقائی رابطہ بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے کے لیے معاشی بیس بن رہا ہے پاکستان افغانستان کے لئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے لیے معاشی بیس بن رہا ہے، پاکستانی ہنرمندوں کے جاپان میں روزگار کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News