
پاکستان نے افغانستان میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغان حکومت کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فرمان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
افغانستان سے رہا ہونے والے قیدیوں میں شراط پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی پر گرفتار قیدی اور وہ جن کی قید کا عرصہ ایک ماہ سے کم رہ گیا ہے شامل ہوں گے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکومت کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتا ہے، اس فیصلے سے رہا ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کو ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے باہمی مشغولیت کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کرتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News