
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کا 20واں اجلاس 10 نومبر کو منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کا 20واں اجلاس 10 نومبر بروز منگل کو منعقد ہوگا جس کی صدارت روس کے صدر ولادیمیر پوتن کرینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔
PM @ImranKhanPTI will be participating in 20th SCO Council of Heads of State being held in video conference format on 10 Nov.
AdvertisementThe SCO-CHS will adopt 16 documents incl Moscow Declaration reflecting member states’ stance on imp regional & int’l issues.
🔗 https://t.co/q3r6dh88xz— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 9, 2020
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے دی گئی ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا اجلاس میں آٹھ ایس سی او رکن ممالک اور چار مبصر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے، ایس سی او اجلاس میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور ایس سی او سیکرٹری جنرل بھی شرکت کریں گے اور اجلاس میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News