
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ میرج ہالز ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی شادی ہالز مالکان سے ملاقات کی، جس میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ تقریبات میں ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کیا جائے تاہم میرج ہالز ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
Meeting with marriage hall association pic.twitter.com/0d0o9OLy6F
Advertisement— Commissioner Karachi (@CommissionerKhi) November 30, 2020
ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے میرج ہالز مالکان سے رابطہ کیا جس کے بعد کمشنر کراچی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی۔
ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور ایسو سی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد اور دیگر نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News