Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی ہال میں تقاریب پر پابندی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

شادی ہال میں تقاریب پر پابندی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  شادی ہال میں تقاریب پر پابندی کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء  کورونا وائرس کی وجہ سے شادی ہال میں تقاریب پر پابندی کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ  ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وجہ سے درخواست نمٹائی جاتی ہے،عدالت این سی او سی کے فیصلوں پر مداخلت نہیں کرسکتی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کا فیصلہ مفاد عامہ کا فیصلہ ہے،  قومی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہر شہری کا فرض ہے۔ بحثیت شہری ہم سب کو قومی کمیٹی کے فیصلوں کو من و تسلیم کرکے اس پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔

Advertisement

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ  ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی حد سے زیادہ تعداد کی وجہ کورونا پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔جیلوں میں بہت سارے انڈر ٹرائل قیدی ہیں جو بعد میں بے گناہ ثابت ہوکر رہا ہوتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت قومی کمیٹی سے توقع رکھتی ہے کہ جیل میں قیدیوں کی طبی سہولیات کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں گے۔ کمیٹی کورونا سے بچنے کے لیے جیلوں کے اندر قیدیوں کی  زندگی بچانے کے لیے اقدامات  کرےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر