
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایوانوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد سے متعلق مشاورت کی گئی۔
پارلیمان میں موجود پارلیمانی رہنماؤں سے رابطے پر حکمت عملی طے کی گئی، پارلیمانی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔
چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی @AsadQaiserPTI سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/qS9TOJX5KR
Advertisement— Speaker-National Assembly of Pakistan (@NASpeakerPK) November 23, 2020
25 نومبر کو چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں پارلیمانی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں کا پارلیمنٹ میں کوروناایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے پر اتفاق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News