 
                                                      اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سندھ میں کسی بھی ادارے کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جزائر پہ سندھ حکومت نے معاہدہ خود کیا جس کے بعد جزائر پہ خوب سیاست کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے پارلیمانی سیاست کی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی بھی ادارے کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ، پیپلزپارٹی کی بدمعاشی اب نہیں چلے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی سندھ حکومت نے کررکھی ہے لیکن حکومت سندھ میں ساتھیوں سے ملکر اتحاد بنائیں گے۔
یاد رہے کہ ان تمام خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اسد عمر نے اوباڑو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔
وفاقی وزیر براء پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ و سربراہ این سی او سی اسد عمر تین روزہ دورے پر سکھر پہنچے ہیں جبکہ دورے کا مقصد ترقیاتی ضروریات کا زمینی حقائق پر جائزہ لینا ہے کیونکہ جس طرح کراچی کےلیے پیکج دیااسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی پیکیج بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 