
سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں مہنگائی اور بےر وزگاری عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ حکومت خود کو سدھار لے مگر اس کا اڑھائی سالہ دور ملک کی تاریخ کا بدترین وقت ثابت ہوا ہے اور آج حکمرانوں کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پچھتارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کی معیشت اور زراعت تباہ، تجارت ختم، کاروبار بند اور ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور ملک میں مایوسی، بدامنی اور بے چینی کاراج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں کیونکہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔
سراج الحق نے بتایا ہے کہجماعت اسلامی کے پاس عوام کے لیے متبادل پروگرام ہے جس میں ملکی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کا ایک مکمل ایجنڈ اور پروگرام موجود ہے۔
انہوں نے باور کروایا ہے کہ ہم قوم کو متبادل سیاسی ، تعلیمی ، معاشی اور عدالتی نظام دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News