Advertisement

اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے، وزیراعظم

اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے لہذا نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے طے پانے والے باہمی تعاون سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوران اجلاس وزیراعظم نے این. او. سیز اور منظوری کے طریقہ کار کو صارفین کیلئے سہل بنانے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ وزارتِ توانائی کو نئے گرڈ سٹیشن بنانے کے حوالے سے سٹینڈرڈ طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سکیم کے تحت اپنے گھر کے حصول کیلئے بنکوں سے آسان شرائط پر قرضے لینے والوں پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے کیونکہحکومت کا مقصد بے گھر لوگوں کیلئے اپنی چھت مہیا کرنا ہےلہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کو آسانیاں اور سہولتیں مہیا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف یوٹیلیٹی سروسز حاصل کرنے کیلئے منظوریاں لینے کے طویل مراحل کو آسان بنایا جائے کیونکہمروجہ طریقہ کار سے تعمیراتی شعبے کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اجلاس میں اجلاس میں عشرت حسین، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈاکٹر شہباز گِل، سید ذوالفقار بخاری کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے اعلی سرکاری عہدیداران، چاروں صوبوں سے چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے، آرمی چیف
بھارتی ''میڈ ان انڈیا'' مہم کو بڑا جھٹکا
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی
آئی جی پنجاب نے 8 ایس پیز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیے
مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشدد کو ہوا دی، منیر اکرم
ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ
Next Article
Exit mobile version