
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں دور دراز علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حصین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملاقات میں وزارت آئی ٹی اور عالمی بینک کے درمیان رابطوں اور ورکنگ ریلیشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی اور دیگر حکام نے وزارت آئی ٹی کے مخلتف منصوبوں سے آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ دور دراز علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
World Bank Country Director for Pakistan Najy Benhassine called on Federal Minister for IT and Telecommunication Syed Amin Ul Haque in #Islamabad on November 12, 2020.#ICT #Development #DigitalTransformation pic.twitter.com/F1viVrXu7r
Advertisement— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) November 12, 2020
ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے مختلف منصوبوں میں عالمی بینک فنڈنگ کرے۔
ملاقات کے دوران عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حصین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعیناتی کے بعد وزارت آئی ٹی سے ملاقات کی شدید خواہش تھی جو آج پوری ہوئی تاہم امید ہے کہ وزارت آئی ٹی کے منصوبے یقینا عام لوگوں کی طرز زندگی بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کنکٹیویٹی ، براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی اور اسٹارٹسے اپس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کرنا چاہیں گے اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے ہر ممکن معاونت حاصل ہوگی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا کووڈ کے دوران پاکستان کی معاونت لائق تحسین امر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News