Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی بی کا رزلٹ سب لوگوں کو پہلے سے معلوم تھا، مریم نواز

Now Reading:

جی بی کا رزلٹ سب لوگوں کو پہلے سے معلوم تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کا نتیجہ لوگوں کو پہلے سے ہی معلوم تھا کیونکہ واٹس ایپ کے ذریعے رزلٹ 48 گھنٹے پہلے سب کو موصول ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس سے بڑی تاریخی اور ذلت آمیز ناکامی اور کیا ہو سکتی ہے کہ دھاندلی کی جائے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جی بی الیکشن میں دھاندلی میں کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے کیونکہ عمران خان اور ان کی جماعت کی وہاں اتنی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے لوگوں نے الیکش کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کی، قانون اور آئین کا مذاق اڑایا گیا اور پھر بھی اکثریت نہیں لے سکا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاریاں ہوں یا کرونا کی آڑ میں پابندیاں لگائی جائیں یہ انکے خوف کی عکاس ہے، انہیں ہر حالت میں گھر جانا پڑے گا کیونکہ یہ حکومت نہیں چل سکتی ہے۔

Advertisement

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کے نتائج کا مجھے تو بہت پہلے سے اندازہ تھا لیکن پھر بھی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے اور دھاندلی کرنے والوں کو ایکسپوز کرنے گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر