Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی صومالی وزیر خارجہ بلال محمد عثمان سے ملاقات

Now Reading:

وزیر خارجہ کی صومالی وزیر خارجہ بلال محمد عثمان سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے صومالی وزیر خارجہ بلال محمد عثمان سے ملاقات  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر صومالی وزیر خارجہ بلال محمد عثمان سے ملاقات  کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور صومالیہ کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں ۔  پاکستان، اسلامی برادر ملک ہونے کے ناطے صومالیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے صومالی وزیر خارجہ کو پاکستان کی ’انگیج افریقہ‘ پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Advertisement

 صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے صومالیہ کے لیے پاکستان کی مستقل معاونت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

صومالی وزیر خارجہ نے ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صومالیہ میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔

صومالی وزیر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرے گا۔

وزیر خارجہ  نے پاکستان کی طرف سے صومالیہ کی تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی  کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے روابط کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر