
کراچی والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی،پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے بحالی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق 16 نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر )کو مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر کے سی آر کو پپری سے لانڈھی اوراورنگی تک چلایا جائے گا۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دن میی 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی۔ ٹرینوں کی روانگی کے اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہوں گے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مکمل سفر 60 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News