وزیر خارجہ کا سعودی عرب کے وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں وزراء نے دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق رائے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے پاک سعودی دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق رائے کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی پر مرکوذ ہیں جو کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور کی ضرورت ہے دونوں ممالک کی آبادی میں نوجوانوں کا ایک بڑا حصہ موجود ہے۔
دونوں ممالک آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھا سکتے ہیں جو کہ دونوں کے لیے مفید ثابت ہو گا سعودی وزیر مواصلات نے بھی گرمجوشی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
