وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتی پیکج دیا اس کی صنعت تعریف کر رہی ہے اور اس سے ملکی پیداوار کو فروغ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء شبلی فراز، فخر امام اور حماد اظہر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملک میں جاری گندم اور چینی کے بحران کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ صنعت میں آف پیک اوور چوبیس گھنٹے کر دیئے جبکہ اضافی ٹیرف میں بھی کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے صنعتی پیکیج کو صنعتکاروں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر صنعتی سرگرمیاں ماند پڑ جانے کے باوجود ہماری صنعتیں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے سے روزگار کی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔
حماد اظہر نے بتایا کہ ایک سو ٹن سے زائد درآمد شدہ چینی کراچی بندرگاہ پر پہنچ چکی ہے جس میں سے 40،000 ٹن حکومت پنجاب کو کنٹرول شرحوں پر فراہم کرنے کے لئے جاری کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں نے بھی حکومت پنجاب کے ساتھ طے شدہ کرشنگ سیزن کو جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے ملکی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
