
وفاقی وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 20 کے قریب سیاستدان ایسے ہیں جن کو شدیدخطرات ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں 20 کے قریب ایسے سیاستدان ہیں جن کی جان کو شدید خطرات ہیں، کچھ پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان بھی ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جن کو خطرات ہیں۔ان تمام سیاستدانوں کو ہائی الرٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعدادمیں 40 سے 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ملک میں سی پیک کے خلاف بہت زیادہ خطرات ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں پھر کہہ رہا ہوں پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔ اپوزیشن والے اپنے ووٹر کو موت کے منہ میں دھکا دینا چاہتے ہیں، ان میں سے ہر خاندان کا صرف ایک آدمی پاکستان میں ہے باقی ملک سے باہر ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں پہلے ہی مداخلت کررہا ہے۔ اگر پاکستان اور انڈیا میں جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News