
برطانوی حکومت کی جانب سے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر 400 سے زائد افراد کے قتل کے الزام اور نقیب اللہ محسود قتل میں مشتبہ ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انور پر برطانوی حکومت نے پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔
برطانیہ نے سابق ایس ایس پی راو انور پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کافیصلہ کیا ہےاس حوالے سے برطانیہ کے فارن و کامن ویلتھ آفس سے ایک فہرست جاری کر دی گئی جس میں 65 افراد شامل ہیں۔
برطانیہ ان فہرستوں میں شامل افراد کے برطانیہ داخلے پر پابندی، برطانوی بینکوں میں ٹرانسیکنز اور برطانوی معیثت سے فایدہ اٹھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
برطانوی فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈیویلپمنٹ آفس کے مطابق راؤ انوار کے علاوہ گیارہ روسی، وینزویلئین اور گیمبیا کے باشندوں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
حقوق انسانی کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کے خلاف کام کرنے والوں پر مزید پابندیاں لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔
ایس ایس پی ملیر ڈسٹرکٹ راؤ انوار پر ماورائے عدالت قتل پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News