
وزیراعلیٰ سندھ کی نئے کور کمانڈر کراچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نئے کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ملاقات ہوئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے کورکمانڈر کو شیلڈ اور روایتی تحائف بھی پیش کیے۔
واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو گذشتہ ماہ کور کمانڈر کراچی مقرر کیا گیا تھا۔
سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کے رواں ماہ ریٹائرہو نے کے بعد لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بطور کور کمانڈر کراچی چارج سنبھال لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News