وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آف کام کانوٹس بھارت کی عالمی سطح پررسوائی کامظہر ہے۔ سیکولرزم کا پرچارکرنےوالا بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے ۔
شبلی فراز نے کہا کہ ڈس انفو لیب نےبھارتی جھوٹ کےکاروبار کا پول کھولا توبرطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیےکاپردہ چاک کردیا۔
دوسری جانب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز کاجلسوں سے ریلیوں اور کارنر میٹنگز تک کا سفر ان کے تاریک سیاسی مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ عوام مقصد کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،وہ مفادپرست سیاست کا ایندھن بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
