
کراچی میں چینی عملے کی بروقت اطلاع دیے جانے پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک 2 میں ایک نجی ہوٹل کے سامنے چینی عملے کی گاڑی پہ میگنیٹک ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےکارروائی کرکے بم کو ناکارہ بنادیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی عملے کی گاڑی پر بم چسپاں کیا، گاڑی میں موجود لوگوں نے گاڑی کھڑی کر کے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے فوری پہنچ کر عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ڈیوائس ناکارہ بنا دی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ ابھی مزید جانچ کے بعد بم کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News