پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بول نیوز کے ساتھ کھڑی ہے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پیمرا چیئرمین کے بول نیوز کے خلاف اقدمات کی مذمت کی۔
شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کے بول نیوز کے خلاف اقدام اور نشریات بند کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پیمرا بول نیوز کے خلاف ہتھکنڈوں سے باز رہے ،پیپلزپارٹی بول نیوز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بول نیوز کو بند کرنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ چیئر مین پیمرا عدالتی احکامات کو مانیں۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بول نیوز کو دبا کر چیئرمین پیمرا آزادی اظہار راِئے پر حملہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
