
سوئی سدرن گس کمپنی کی جانب سے کراچی بھر میں گیس کے بحران کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے حوالے سے سوئی سدرن کا کہنا ہے کہسمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران نہیں ہے، اس وقت لاٸن پیک مستحکم ہے گیس کی کمی نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں أور گھریلو سیکٹرز کو ان کی طلب کے مطابق گیس دی جا رہی ہے جبکہ صنعتی اداروں کے نماٸندگان سے رابطے میں ہیں اور وہ گیس سپلاٸی سے مطمعین ہیں۔
کمپنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کسی قسم کی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر کسی علاقے میں کم گیس پریشر یا گیس نہ ہونے کا مسٸلہ درپیش ہو تو ایس ایس جی سی کے شکایتی مرکز 1199 پر اطلاع دیں تاکہ اس مسٸلے کو بروقت حل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News