معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی تسکین کے لیے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت کرونا سے بچانے میں لگی ہے دودری جانب ہماری نادان اپوزیشن عوام کو کرونا میں جھونکنا چاہتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم شہر میں سیاسی آلودگی پھیلا رہی ہے اور وزیر اعلی پھولوں کی خوشبو پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جلسوں سے نہیں جاتی مریم اس لیے تڑپ رہی ہیں کہ وہ آج تک پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں مکمل لاک ڈاون کی جانب جا رہی ہے اور یہاں لوگوں کو جلسوں کی دوعت دی جارہی ہے، یہ کھلا تضاد ہے جسکو سجمھنا چاہیے۔
معاون خصوصی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جہاں کرونا تیزی سے پھیل رہاہے وہاں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کی طرف جارہے ہیں کیونکہ زیراعظم نہیں چاہتے کہ مکمل لاک ڈاون کی طرف جائیں مگر آپ کے روز گار سے ہمیں آپ کی جانیں عزیز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سزائیں نہیں دی جارہی تھیں لیکن اب معاملہ نیشنل کمانڈ سینٹر کو بھیجا گیا ہے تاکہ منظوری کے بعد فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اور اب پنجاب کے اندر این سی او سی کے فیصلوں پر عمدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
