
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے ساتھ فلائیٹ آپریشنز معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کے معاملے پر دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی ہے ،متعدد ممالک نے برطانیہ سے اپنے فلائیٹ آپریشنز بند کر دئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ بھی تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے جس میں برطانیہ کے ساتھ فلائٹ آپریشن بند کرنے کا آپشن بھی شامل ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن بند کرنے سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نازکی کے سبب آئندہ چند روز میں برطانیہ کے ساتھ فلائیٹ آپریشن بند ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ فی الوقت فرانس اور اسپین سمیت کئی یورپی ممالک برطانیہ سے فلائٹ شیڈیول معطل کر چکے ہیں جبکہ سعودی عرب اور بھارت سمیت متعدد ممالک نے پہلے ہی برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News