
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک کے انتقال پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی موت سے پہلے انصاف کی موت کا جواب بھی دینا ہو گا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے اور اس ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نا ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟
ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے۔ ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نا ملنے کا زمہ دار کون ہے؟
جس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 4, 2020
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہجس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟
ان کا کہنا تھا کہ تین بار کا وزیراعظم مفرور قرار دے دیا گیا لیکن نواز شریف کے خلاف عدالتی سازش پر کوئی کمیشن کیوں نہیں بنا؟ بہت کچھ بتانے کے لئے تیار شخص کی موت کا انتظار کیوں کیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ میرا سادہ سوال یہ ہے کہ انصاف کے قتل کی ذمہ داری کس پر ہے؟ اس سازش کا انکشاف اور اعتراف کرنے والا کردار اب اس دنیا میں نہیں۔ اب یہ مطالبہ زور پکڑے گا کہ آزاد اور بہادر ججوں پر مشتمل کمیشن اس کی تحقیقات کرے تاکہ عوام حقائق جان سکیں۔ اور وہ دن دور نہیں انشاءاللّہ یہ ہو کر رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News