Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ضلع وسطی میں اسمارٹ و مائیکرو لاک ڈاؤن میں توسیع

Now Reading:

کراچی، ضلع وسطی میں اسمارٹ و مائیکرو لاک ڈاؤن میں توسیع

کراچی کے  ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  میں 16 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس پھیلنے  کے خطرے کے پیش نظر  ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو  اور  اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع16 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

ضلع وسطی کے مخصوص علاقے مزید 14 روز کے  لیے سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ضلع وسطی کی 19 یونین کمیٹی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کی جائیں گی  جن میں   عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد،  دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کے علاقے سیل ہوں گے۔

نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن  اور فردوس کالونی بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔

Advertisement

ضلع وسطی کے 82 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا۔  مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 16 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت  ان   علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد پر لازمی ہو گا کہ وہ ماسک پہنیں۔  لوگوں کی نقل و حرکت کو سختی سے محدود رکھا جائےگا۔

پرچون کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں محکمہ داخلہ کے گذشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختص اوقات میں کھلنے کی اجازت ہو گی۔  جبکہ ان علاقوں میں کسی قسم کی کھانے کی ہوم ڈلیوری یا باہر سے لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

‎ان علاقوں میں آنے والے صنعتی اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔    ہر گھر کے ایک فرد کو کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کرنے کی مشروط اجازت ہو گی اور اس کو اپنا شناختی کارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دکھانا ہو گا۔

گھروں میں کسی بھی قسم کی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی۔علاقہ مکینوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو ٹھوس وجہ بتانا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر