
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی فشنگ بوٹس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 26 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوے 3 بھارتی ماہی گیر کشتوں کو 26 ماہی گیروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی کشتياں غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود کے اندر کریک ایریا میں مچھلی کا شکار کر رہی تھیں ۔
بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News