وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد صرف ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے۔
وفاقی وزراء فیصل واڈا اور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل بلوچستان میں جوان شہید ہوئے اور جلسے میں اس ادارے پر تنقید کی گئی۔
شبلی فراز نے کہا کہ اس گروہ کا مقصد صرف ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے، ان کا مقصد ایک جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل کا جلسہ بے نظیر شہید کی برسی تھی۔برسی پر دعا کی جاتی ہے اسے اکھاڑا نہیں بنایا جاتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
