Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’شاہین 9‘ اختتام پذیر

Now Reading:

پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’شاہین 9‘ اختتام پذیر

پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاک چین فضائی مشق ’شاہین 9  ‘مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

Advertisement

اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے باعث بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

نونگ رونگ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے دونوں ممالک اور ان کی مسلح افواج کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اس مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے عسکری میدان میں متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کیے ہیں۔

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فیئر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین بھی شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابلِ ستائش ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔  تعاون کے اس ضمن میں سی پیک کا منصوبہ ایک گیم چینجر ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد اور کامیابی کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

ایئر چیف نے کورونا وائرس سے منسلک خطرات کے باوجود اتنے بڑے فوجی دستے کو مشق میں شرکت کے لیے بھیجنے پر کمانڈر پی ایل اے اے ایف  جنرل ڈنگ لائی ہانگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ مشترکہ فضائی مشق شاہین 9  میں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے شرکت کی۔

عصر حاضر کے سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاک فضائیہ اندرون اور بیرون ملک اس طرح کی بین الاقوامی آپریشنل مشقوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہے۔

Advertisement

شاہین سلسلے کی دسویں مشق اگلے سال چین میں منعقد کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر