پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاک چین فضائی مشق ’شاہین 9 ‘مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے باعث بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

نونگ رونگ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے دونوں ممالک اور ان کی مسلح افواج کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اس مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے عسکری میدان میں متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کیے ہیں۔
Pak-China Air Exercise “Shaheen-IX” culminated with a resolve to jointly cope with SHARED SECURITY CHALLENGES.
AdvertisementAir Chf Mshl Mujahid Anwar Khan, Chf of Air Staff, PAF was chief guest at the occasion.
Chinese Ambassador to Pakistan, H.E. Mr. Nong Rong, was the guest of honour. pic.twitter.com/KUKp0f4wWv
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 24, 2020
تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فیئر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے مابین بھی شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابلِ ستائش ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ تعاون کے اس ضمن میں سی پیک کا منصوبہ ایک گیم چینجر ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد اور کامیابی کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
ایئر چیف نے کورونا وائرس سے منسلک خطرات کے باوجود اتنے بڑے فوجی دستے کو مشق میں شرکت کے لیے بھیجنے پر کمانڈر پی ایل اے اے ایف جنرل ڈنگ لائی ہانگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 میں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے شرکت کی۔
عصر حاضر کے سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاک فضائیہ اندرون اور بیرون ملک اس طرح کی بین الاقوامی آپریشنل مشقوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہے۔

شاہین سلسلے کی دسویں مشق اگلے سال چین میں منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
