وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں پہلی دفعہ ایف آئی اےکا دورہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے میں دوہزار پوسٹوں کی منظوری دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کو کہا ہے کہ ادارے کو عوام کا سہولت کار بنائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہیں تو شوق سے آئیں، بہتر ہے وہ پہلے ہی آجائیں۔ ہم نے ایک سو چھبیس دن یہاں دھرنا دیا لیکن کچھ نہیں بنا۔
انہوں نے کہا کہ جس شہباز شریف کو میں جانتا ہوں وہ افہام وتفہیم پر یقین رکھتے ہیں ۔ امید ہے وہ مثبت سوچ اپنائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلاول نے جو کچھ جلسے میں کہا وہ جلسے کی تقریریں تھیں، ہم بھی ایسے ہی کہا کرتے تھے۔ بلاول نے کہا ہے ایٹم بم چلائیں گے ،مجھے پتہ ہے وہ پھل جڑی نکلے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ای سی ایل میں چار سو لوگوں کے نام ہیں ،میں نے حکم دیا ہے ان کو کم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
