
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم لانچ کردی۔
بول نیوز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی وی ایس ایس اسکیم کے دستاویز حاصل کرلیے۔
حاصل کردہ دستاویز کے مطابق اسکیم 14 روز کے لیے لانچ کی گئی ہے جس میں 58 سال سے کم عمر کے مستقل ملازمت کے ملازمین اہل ہوں گے۔
58 سال اور زائد عمر کے ملازمین اسکیم کے لیے اہل نہیں ہیں۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم بھی اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔
ملازمین کی وی ایس ایس اسکیم کا تخمینہ 30 نومبر 2020 کو لی جانے والی تنخواہ سے لگایا جائے گا۔
وی ایس ایس کے لیے ملازمین 22 دسمبر 2020 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ اہل ملازمین کو یکمشت ادائیگی 31جنوری 2021 کو کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News