
ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کے تین سب ڈویژن بلدیہ، کیماڑی اور سائیٹ میں دو ہفتوں کے لئے اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا تاہم لاک ڈاون کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا جو 31 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا۔
سب ڈویژن بلدیہ میں کتیانی محلہ، نیو انجام کالونی، یوسی 36مفتی محمود چوک اور سیکٹر فور نیول کالونی شامل ہیں۔
سب ڈویژن کیماڑی میں انٹیلیجنس کالونی جبکہ سائیٹ زون میں سائیٹ ٹاون لیبر اسکوائر اور صالح محمد ولیج میں لاک ڈاون ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ضلع وسطی میں 34 یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کریا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ڈبل سواری، سماجی تقریبات، تجارتی سرگرمیوں، غیر متعلقہ افراد پر پابندی عائد ہوگی۔
نوٹفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق 17 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا تاہم مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق مخصوص گلیوں میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News