
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ نیب قوانین میں ترمیم چاہتے ہیں تاکہ ان کے کیس ختم ہو جائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 2کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتے ہیں،ان کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف اپوزیشن کا احتجاج اور دوسری طرف کورونا کی لہر میں اضافہ ہے جبکہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن عقل سے عاری ہے ، انہیں اپنے کیسز کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے اور نہ ہی ان کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں، یہ اپنے کیسز بند کرانا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز ، فضل الرحمان سسٹم سے باہر ہیں، اس لئے وہ تصادم چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News