Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت پاکستان کیخلاف مہم چلا رہاہے، رحمان ملک کا انکشاف

Now Reading:

بھارت پاکستان کیخلاف مہم چلا رہاہے، رحمان ملک کا انکشاف

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے بھارت سے متعلق ڈس انفو لیب کے انکشافات کو مزید تقویت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میں نے جو سارا کام کیا ہے میں امید کررہا تھا کہ حکومت کو کرنا چاہئے تھا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یورپی ادارے  ڈس انفو لیب نے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے تاہم جب بی بی سی نے اسٹوری چلائی اسی وقت دو وزراء نے آکر صرف اس کی مذمت کی لیکن صرف مذمت کافی نہیں ہے ہمیں اس ایشو پر انٹرپول کو ملوث کرکے آئی سی جے میں جانا چاہئے تاکہ بھارت آئندہ ایسا نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپیگنڈہ کیا، چارسو اٹھانوے دن سے کشمیر میں  کرفیو لگا ہوا ہے۔

اس ضمن میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  انڈیا پاکستان کیخلاف مہم چلا رہا ہے بھارت نے تین سال پہلے 80ارب روپے جمع کرکے پاکستان کیخلاف کام شروع کیا تاہم بھارت نے ایسے لوگوں کے نام استعمال کئے جو مرچکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر