وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پی ٹی آئی قیادت کا عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی ذمہ دار اپوزیشن ہے جبکہ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جہاں نادان دوست ہوں وہاں دشمن کی ضرورت نہیں رہتی، ان لوگوں کو ذرہ بھر بھی خدا کا خوف نہیں۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں جبکہ اپوزیشن کی استعفے دینے کی دھمکی محض گیدڑ بھبکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے پاؤں پرکبھی کلہاڑی نہیں مارے گا جبکہ حکومت کو عوام کی مکمل حمایت و تائید حاصل ہے، مدت پوری کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
