
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ کل عوام کی جانب سے مسترد کردیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہجلسے کے لیے مینار پاکستان گراؤنڈ کو بھرنے کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کے باوجود مینار پاکستان گراؤنڈ کے تالے توڑے گئے ہیں اور اب پیسے کے زور پر لوگوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی ہے لیکنلیگی قیادت عوام کو مشتعل کرنے کیلئے مسلسل تصادم کا بیانیہ پیش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مدرسوں کے معصوم طلباء کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News