وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزارت کا چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلے ہدایت کی ہے کہ چین کے جو شہری سی پیک کے لیے آنا چاہتے ہیں انہیں آسانی سے ویزے فراہم کیے جائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستانی دوسرے ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں ان کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم اے نے کل لاہورمیں اپنی سیاست کو خود دفن کردیاہے۔ جو بلندوبانگ دعوے کرتے تھے ان کا نتیجہ صفر نکلے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں جو تم کروگے وہ ہم کریں گے، میں ان سے کہتا ہوں آئیں اور استعفے دیں، فروری مارچ کی تاریخ کیوں دے رہے ہیں۔ بڑے شوق سے لانگ مارچ کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بطوروزیرداخلہ پہلا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بس بہت ہوگیا۔ آپ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں کریں گے آپ بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں،آپ جلد از جلد استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کل لاہورمیں فضل الرحمان دینی مدارس کے بچے بسوں میں بھر کر نہ لاتے تو ان کو سبکی ہوتی۔ نوازشریف نے کل کوئی نئی بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
