Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کی بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت

Now Reading:

شیخ رشید کی بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ   وزارت کا چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلے ہدایت کی ہے کہ چین کے جو شہری سی پیک  کے لیے آنا چاہتے ہیں انہیں آسانی سے ویزے فراہم کیے جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  جو پاکستانی دوسرے ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں ان کو واپس لانے کے انتظامات  کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  پی ڈی ایم اے نے کل لاہورمیں اپنی سیاست کو خود دفن کردیاہے۔ جو بلندوبانگ دعوے کرتے تھے ان کا نتیجہ صفر نکلے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں جو تم کروگے وہ ہم کریں گے، میں ان سے کہتا ہوں آئیں اور استعفے دیں، فروری مارچ کی تاریخ کیوں دے رہے ہیں۔ بڑے شوق سے لانگ مارچ کریں۔

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کو بطوروزیرداخلہ پہلا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ  بس بہت ہوگیا۔ آپ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں کریں گے آپ بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں،آپ جلد از جلد استعفیٰ  دیں۔

انہوں نے کہا کہ  کل لاہورمیں فضل الرحمان دینی مدارس کے بچے بسوں میں بھر کر نہ لاتے تو ان کو سبکی ہوتی۔ نوازشریف نے کل کوئی نئی بات نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر