
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے مریم نواز اپنے والد اور چچا کو مروانے کے درپے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یکم جنوری سے شالیمار ایکسپریس فیصل آباد سے چلے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ گریڈ پانچ تک کے ملازمین کی پینشن ریلیز کر دی ہے جبکہ گریڈ 6 سے 10 تک کی پینشن اگلے ماہ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسیحی ملازمین کی پینشن بھی بحال کر دی ہے۔ تمام ملازمین کی پینشن بینک میں دیں گے تاکہ کرپشن نہ ہو۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 13 کا ہندسہ اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ مینار پاکستان وہی جگہ ہے جس سے عمران خان اوپر گیا تھا لیکن پی ڈی ایم اسی جگہ سے نیچے آئے گی۔ ملتان کا جلسہ بھی واجبی جلسہ تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دین کی خدمت کر سکتے ہیں لیکن وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ پی ڈی ایم بڑے شوق سے جنوری میں اسلام آباد تشریف لائیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ استعفے دینے سے عمران خان اور اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ عمران خان نے اسمبلی میں ڈائیلاگ کی طرف دعوات دی ہے ،آئیں مذاکرات کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد اور چچا کو مروانے کے درپے ہیں۔ آصف زرداری حالات کی نوعیت سے واقف ہیں۔ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کچھ لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News