
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کا لاہور کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اقتدار کی تحریک نہیں ہے۔
شاہد خاقان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانا ہے تو آئین پر عمل کرنا ہوگا اور اسکے لئے آپ نے 13 تاریخ کو باہر نکلنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جنگ پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کی جنگ ہے اور 13 دسمبر کے جلسے سے آپ کے مسائل کا حل شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ کے جلسے تاریخ کے بڑے جلسے ہیں کیونکہ اب یہ ماضی والی اپوزیشن نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ہماری جنگ آئین کو توڑنے والوں، عوام کو مشکل میں ڈالنے والوں سے ہے اور اگر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانا ہے تو آئین پر عمل کرنا ہوگا۔
بعدازاں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ چل پڑا ہے اور یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو سلیکٹ حکومت کا خاتمہ ہوگا کیونکہاس حکومت کو اب جانا ہے اور مسلم لیگ ن نے دوبارہ آنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔
علاوہ ازیں صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ دو سال میں اس حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور اڑھائی سال میں ملک میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم اب کسی نئے تجربے کو کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اب شفاف الیکشن ہونے چاہیئے تا کہ صاف قیادت سامنے آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ڈھائی سال سے کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا لیکن اب ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News