
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکی کے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا۔
گلچک میں ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
CNS visited both Shipyards & was briefed about PN Milgem project. Later, CNS called on CEO ASFAT, Esad AKGUN & was apprised about capabilities of military factories & shipyards. The visit of Naval Chief will further enhance Naval collab & defence ties b/w the two countries. (2/2)
Advertisement— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 5, 2020
گلچک اور استنبول کے نیول شپ یارڈز کے دوروں کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیے جارہے میلجم جہازوں کے پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ہونے والی اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت کو مزید فروغ دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News