
لاہور پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے جاری کئے جانے والے تھریٹ الرٹ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے لئے گئے ہیں جس میں مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور بلاول بھٹو شامل ہیں۔
پولیس نے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایازصادق کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔
بعدازاں سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے تمام کلیریکل اسٹاف کو کل دفتر طلب کر لیا ہے جبکہ جلسے کے دن تمام اسٹاف دفتر پہنچنے کے بعد الرٹ رییگا۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News