
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے نئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے کراچی کے نئے ضلع ملیر کے لئے ڈپٹی کمشنر کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹھارہ گریڈ کے افسر مختیار علی کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس ضمن میں چیف سیکریٹری کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاہم لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار شلوانی کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوید شیخ کو کمشنر کراچی مقرر کردیا گیا تاہم لئیق احمد کو ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی تعیات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News